آننت امبانی کی شاہانہ شادی کی 3 روزہ ’پری ویڈینگ‘ تقریبات کی تفصیلات

بھارت سے تعلق رکھنے والے ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی رواں سال جولائی میں منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

تاہم ان کی شادی کی شاہانہ تقریبات کا سلسلہ یکم مارچ سے گجرات کے شہر جام نگر میں شروع ہوجائے گا، اس سلسلے میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک ’پری ویڈنگ‘ جشن منایا جائے گا اور 3 روز کے دوران 5 تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 روزہ ’پری ویڈینگ‘ جشن میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیے 9 صفحات پر مشتمل ایونٹ گائیڈ تیار کی گئی ہے، جس میں اِن 5 فنکشنز کی تھیم، ڈریس کوڈ، کھانے کا مینیو، تقریبات کے اوقات وغیرہ شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمان یکم مارچ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان ممبئی یا دہلی سے چارٹرڈ فلائٹ سے جام نگرپہنچیں گے اس لئے. پہلے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی تھیم ’ایوننگ اِن ایورلینڈ‘ رکھی گئی ہے۔

تھیم

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمانوں کو ہدایت کی گئی ہے. کہ مذکورہ تقریب میں کاک ٹیل تھیم پر مبنی ملبوسات زیب تن کئے جائیں۔

دوسرے روز یعنی 2 مارچ کو دو مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلی تقریب کے لیے ’جنگل‘ کی تھیم رکھی گئی ہے جس کا نام ’واک ان دی وائلڈسائٹ‘ رکھا گیا ہے. اور اس کے لیے. ’جنگل فیور‘ ڈریس کوڈ مختص کیا گیا ہے۔ یہ تقریب جام نگر میں واقع امبانیز کے جانوروں کے بچاؤ اور بحالی مرکز کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔

اس کے بعد تمام مہمانوں کو اگلی تقریب جس کی تھیم ’میلا روج‘ ہے، کے لیے لے جایا جائے گا. جہاں دیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے. اور مہمانوں کو دیسی یعنی جنوبی ایشیائی ملبوسات بطور ڈریس کوڈ کی ہدایت کی گئی ہے۔

تیسرے اور آخری روز بھی دو مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پہلی ’ٹھسکر ٹریلس‘ اور دوسری ’ہشتکشر‘۔

ٹھسکر ٹریلس آوٹ ڈور پر مبنی ہے. جس میں مہمان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ ہشتکشر کے لیے مہمانوں سے امید کی گئی ہے. کہ وہ بھارتی ثقافتی لباس زیب تن کریں گے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.