اسرائیل: 1400 سال قدیم سونے کے 44 سِکے کنویں سے دریافت

اسرائیلی ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک دیوار سے 44 قدیم سونے کے سِکے دریافت کئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ سکے 1400 سال پرانے ہیں۔

بنوامیہ کے دور کے یہ قدیم سکے

بنوامیہ کے دور کے یہ قدیم سکے موجودہ بینیاس کے مقام پر ایک کنویں کی کھدائی کے دوران دریافت کئے گئے ہیں۔

اسرائیلی ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق سکوں کا یہ ذخیرہ آثارِ قدیمہ کی ایک۔ انتہائی۔ اہم دریافت ہے کیوں کہ اس کا تعلق بینیاس شہر اور اس پورے خطے کے عبوری دور سے ہے۔

ماہرین نے یہ سکے پینیاس کے قدیم شہر سے دریافت کئے ہیں یہ شہر ماضی میں ذرخیزی کے خدا ’پین‘۔ (Pan) کے حوالے سے مذہبی رسومات کے لئے خدمات انجام دیتا تھا اور  اسی کے نام سے منسوب  تھا۔ 

بعدازاں اس شہر کا یونانی نام بینیاس رکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق سکّوں میں سب سے پُرانا سکہ بازنطینی بادشاہ فوکس کے دور کا ہے۔ بازنطینی بادشاہ فوکس کا دور حکومت 602 عیسوی سے 610 عیسوی تک تھا

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.