امریکیوں کی حفاظت کے لیے شام میں ایران نواز ملیشیا کو نشانہ بنایا: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ امریکی افواج نے شام میں ایران نواز ملیشیا کو نشانہ بنایا تاکہ اندرون اور بیرون ملک امریکیوں کی حفاظت کی جا سکے۔ ان کا یہ بیان ایرانی دھمکیوں کے خلاف مزید اقدامات کرنے کی تیاری کا واضح اشارہ ہے۔

امريکی صدر بائيڈن
امريکی صدر بائيڈن

جمعرات کی ۔شام مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کے قریب جمعرات کی شام دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

جمعرات کو امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ۔ نے شام میں ایرانی ملیشیا کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے اور ان کے میزائل پلیٹ فارمز کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قیادت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے۔ جن میں بدھ کے روزشمال مشرقی شام میں کونیکو اور گرین ولیج کے اڈوں پر بین الاقوامی اتحادی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں اشارہ دیا گیا۔ کہ قیادت کی جانب سے اٹیک ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کے ذریعے کیے گئے حملے میں ایرانی دھڑوں کے سات میزائل لانچر تباہ ہو گئے۔

بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا کے حوالےکہا گہا ہے۔ہم اپنے فوجیوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کا مناسب جواب دیں گے۔ کوئی بھی گروہ ہماری افواج پر بلاامتیاز حملہ نہیں کر سکتا۔ ہم اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

امریکی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا۔ کہ شام میں ایران نواز ملیشیا کے حملوں میں ایک امریکی فوجی معمولی زخمی ہوا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.