بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپریل میں ریکارڈ تین ارب ڈالر کی ترسیلات زر

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپریل کے مہینے میں 3.1 ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی جو کسی ایک مہینے میں بھیجی جانے والی رقم کا ریکارڈ ہے۔

اپریل میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر گزشتہ سال اپریل کے مہینے کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد زیادہ ہیں۔

موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی رقم کا مجموعی حجم 26.1 ارب ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے انھی مہینوں کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سب سے زیادہ رقم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھجوائی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے جس نے کسی حد تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو سہارا دیا ورنہ روپے کی سطح اور زیادہ کم ہوتی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.