خنزیر کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری

امریکا کے سرجنز نے پہلی بار ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے. شخص میں خنزیر کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کیا ہے. جو انسانی جسم میں ایک ماہ کے زائد عرصے تک معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک یونیورسٹی لینگون ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے سرجنز نے اس تجربے کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے. کہا کہ اگرچہ یہ شخص ذہنی طور پر مردہ ہے. لیکن پہلی بار کسی انسان میں خنزیر کا گردہ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

امریکا کے سرجنز نے موریس ملر نامی 57 سالہ شخص کے جسم میں گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کیا. جسے ڈاکٹرز نے ذہنی طور پر مردہ قرار دیا تھا، موریس کے خاندان نے ان کا جسم سائنسی تجربے کے لیے عطیہ کردیا تھا۔

موریس کو ذہنی طور پر مردہ قرار دینے کے پیچھے. کیا وجوہات اور طبی رپورٹ کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں البتہ ڈاکٹرز نے انہیں ذہنی طور پر مردہ قرار دیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.