صومالیہ: ہوٹل سے شدت پسندوں کا قبضہ ختم، 21 افراد ہلاک

صوماليہ ايک طويل عرصے سے شدت پسندوں کے نشانے پر ہے
صوماليہ ايک طويل عرصے سے شدت پسندوں کے نشانے پر ہے

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل کو حملہ آور ہونے والے شدت پسندوں سے خالی کروالیا گیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو کے ہوٹل پر شدت پسندوں کا قبضہ 30 گھنٹے بعد ختم کروالیا گیا۔ 

خبر ایجنسی نے اسپتال حکام کے حوالے سے بتایا ہے۔ کہ ہوٹل پر حملے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے ہیں۔ 

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کے مطابق صوماليہ کے ہوٹل میں پھنسے 106 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ اور بم دھماکوں سے ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

صوماليہ کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو کے ہوٹل پر جمعہ کی شام حملہ کیا گیا تھا، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موغادیشو کے ہوٹل پر شدت پسندوں کا قبضہ 30 گھنٹے بعد ختم کروالیا گیا ہے، جس کے دوران  21 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے ہیں،

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.