کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا ، خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی

کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، دھماکے سے کئی موٹر سائیکلوں اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے بعد دھماکے میں 11 لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، یہ دونوں ماں بیٹے ہیں،  جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکا میمن مسجد کے قریب اقبال مارکیٹ کے قریب ہوا ہے،  دھماکے  میں کھارادر تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

دھماکے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگ چکی ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کر رہے ہیں، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ اور پولیس پہنچ چکی ہے۔

جائے وقوعہ پر لوگوں کا رش لگ چکا ہے، کھارادر کراچی کا ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.