ورلڈ کپ میں اسٹوکس کی سنچری، انگلینڈ کا نیدرلینڈز کو 340 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی شاندار سنچری کی بدولت نیدرلینڈز کو فتح کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ میچوں کے مقابلے میں اس مرتبہ انگلش اوپنرز نے اپنی ٹیم کو قدرے. بہتر آغاز فراہم کیا اور انہوں نے 7 اوورز میں 48 رنز بنائے لیکن آریان دت نے 15 رنز بنانے والے جونی بیئراسٹو کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی۔

اس کے بعد ڈیوڈ ملان کا ساتھ دینے جو روٹ آئے اور. دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے. دوسری وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 133 کے مجموعے پر 28 رنز بنانے والے روٹ ریورس اسکوپ کی کوشش میں وین بیک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ڈیوڈ ملان نے 74 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں. کی مدد سے 87 رنز کی باری کھیلی اور وہ سنچری کی جانب رواں دواں تھے. لیکن 139 کے مجموعے پر ملان شاٹ کھیلنے کے بعد رن لینے کے لیے بھاگے. لیکن دوسرے اینڈ پر موجود ہیری بروک اس کے لیے تیار نہ تھے. اور جب تک ملان واپس لوٹے، وکٹ کیپر بیلز اڑا چکے تھے۔

ہیری بروک نے کپتان جوز بٹلر کے ہمراہ اسکور کو 164 تک پہنچایا لیکن. 11 رنز بنانے کے بعد باس ڈی لیڈے نے انہیں چلتا کردیا جبکہ کپتان جوز بٹلر ایک مرتبہ پھر. ناکامی سے دوچار. ہونے کے بعد صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.