ملک میں 13 اکتوبر کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک کے جنوبی حصے میں 13 اکتوبر کو بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ انکوائری رپورٹ میں وجوہات سامنے آ گئیں۔

13 اکتوبر کو ملک بھر ميں بجلی کا شديد بريک ڈاؤن
بجلی کے بحران کی وجہ سامنے آگئی

وزارت توانائی نے 13 اکتوبر کے بجلی بریک ڈاؤن کی ۔انکوائری رپورٹ جاری ۔کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ بلیک آؤٹ کے 2 اور کے 3 کی وجہ سے ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کے 2 اور کے 3 کے ٹاور نمبر 26 پر 2019ء میں غیر میعاری کام کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترسیلی نظام کی خرابی2019ء ۔میں استعمال شدہ سامان۔ کے معیار اور کام کرنے والوں پر سوالیہ نشان ہے، استعمال ہونے والے کنیکٹرز ٹرانسمیشن لائن کے لیے نہیں بنے تھے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ٹیم نے ٹاور نمبر 26، 26اے۔ اور27 پر 2019ء میں 25 سال پرانے کنڈکٹر استعمال کیے، 2019ء میں عارضی کام کی سنگینی کے باوجود دیکھ بھال نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت توانائی رپورٹ کی روشنی میں فوری کارروائی کر رہی ہے۔ تبدیلیاں کرکے اسے عارضی انٹرکنکشن کےلیے استعمال کیا گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.