مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

ایشیا
مینز ایمرجنگ ایشیا

مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا گیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

محمد حارث 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں. اور وہ پہلی مرتبہ پاکستان شاہینزکی قیادت کریں گے۔

ٹورنامنٹ 14 سے 23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور اس میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان شاہینز کو گروپ اے میں بھارت اے، نیپال اور سری لنکا اے کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان اے، اومان، بنگلہ دیش اور .متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

محمد حارث کی قیادت میں 15رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حارث ( کپتان وکٹ کیپر )، عمیر بن یوسف (نائب کپتان)، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللّٰہ، کامران غلام، مہران ممتاز، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد عباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز کے کرکٹرز تین جولائی کو لاہور میں جمع ہوں گے. جہاں وہ 4 جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیمپ میں حصہ لیں گے۔ ٹیم 12 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی۔

پاکستان شاہینز کا پہلا میچ 14جولائی کو نیپال سے ہوگا، جبکہ 16 جولائی کو انڈیا اے اور 18جولائی کو سری لنکا اے سے مقابلہ ہوگا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.