پائلٹ نے برج العرب کے ہیلی پیڈ پر طیارہ لینڈ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

برج العرب پر طيارہ

پولینڈ کے پائلٹ نے برج العرب کے ہیلی پیڈ پر طیارہ لینڈ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پائلٹ لیوک زیپیلا نے ہیلی کاپٹر کیلئے مختص ہیلی پیڈ پر چھوٹا طیارہ لینڈ کیا۔

27 میٹر قطر کے اس ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کرنے کیلئے پائلٹ لیوک 2021 سے تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے پولینڈ، امریکا اور دبئی میں 650 مرتبہ لینڈنگ کی مشق کی تھی۔

دبئی میں واقع برج العرب ہوٹل کی عمارت 56 منزلہ ہے، عمارت کی لمبائی 212 میٹر ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.