شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی بیوی کو قتل کرکے لاش کو سوٹ کیس میں ڈال کر جھاڑیوں میں پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا جسے 19 اگست کو سزا سنائی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ویسٹ یاکشائر کے ایک گھر میں پیش آیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں 52 سالہ ڈان واکر نے تھامس نٹ سے شادی کی تھی۔ جس کے چار دن بعد پولیس کو ڈان واکر کی لاش سوٹ کیس میں بند گھر کے قریب جھاڑیوں سے ملی۔
تھامس نٹ نے لاش کو سوٹ کیس میں منتقل کرنے سے پہلے عارضی طور پر الماری میں ڈال دیا تھا۔
تھامس نٹ نے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد خود ہی ڈان واکرکی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ بعدازاں دوران تفتیش پولیس کو جھوٹ بول کے کئی بار گمراہ بھی کیا۔
اعتراف
دوران سماعت تھامس نٹ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ۔کہ ’’قتل غلطی سے ہوا ڈان واکر کو جان سے مارنے کا ارادہ نہیں تھا‘‘۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ڈان واکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلتا ہے۔ کہ اسے گردن میں متعدد چوٹیں آئی ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اس کی گردن پر زبردستی دباؤ ڈالا گیا تھا۔
دو روز قبل جیوری نے تین گھنٹے کی سماعت کے بعد تھامس نٹ کو مجرم قرار دیا۔ اسے 19 اگست کو سزا سنائی جائے گی۔
جج جوناتھن روز کے مطابق تھامس نٹ کو عمر قید کی سزا دیئے جانے کا امکان ہے ۔