کاش تقسیم نہ ہوتی: بھارتی مداحوں کا درفشاں سلیم کی تصاویر پر رد عمل

3
2

اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو بھارتی مداحوں کو تقسیم بر صغیر کی تکلیف یاد آگئی۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر دیدہ زیب لباس میں تصاویر شیئر کیں، جس پر پاکستان سمیت بھارت سے اداکارہ کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں۔

اداکارہ کی تصاویر پر بھارتی مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے. لکھا کہ کاش برصغیر کی تقسیم نہ ہوتی اور پاکستان اور بھارت ایک ہی ملک ہوتے تو درفشاں سلیم بھی ان کے ملک کی ہوتیں۔

بھارتی مداحوں نے کمنٹس کیے کہ درفشاں سلیم کو دیکھ کر انہیں احساس ہوتا ہے. کہ تقسیم کا سب سے زیادہ نقصان بھارتیوں کو ہی ہوا۔

کچھ صارفین نے لکھا. کہ انہوں نے تقسیم میں بہت کچھ کھویا، جس کا درد انہیں ہمیشہ ستائے گا۔

بھارتی مداحوں کے کمنٹس پر پاکستانی مداحوں نے بھی جوابات دیے اور انہوں نے بھی اپنے دیکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھی تقسیم میں بہت کچھ کھویا اور ان کی پسند کی شخصیات بھارت میں ہیں۔

کچھ پاکستانی صارفین نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے. درفشاں سلیم کے بھارتی مداحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی لیکن. ساتھ ہی انہیں خبردار کیا کہ وہ یہاں آکر کوئی فساد نہ پھیلائیں۔

درفشاں سلیم کی تصاویر پر بھارتی صارفین کے کمنٹس کی ویڈیوز اور اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے. اور لوگوں نے اداکارہ کی خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں بھی کیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.