امریکا کے شہر سیاٹل میں قائم ایک میڈیکل ادارے کی جانب سے تیار کیا گیا ’صاف کان ہیلتھ‘ بظاہر دیکھنے میں جدید قسم کا لگژری ہیڈ فون لگتا ہے لیکن عجیب و غریب قسم کا یہ آلہ دراصل کانوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس آلے کی تیاری کے بعد اب وہ افراد جو کاٹن بڈ جیسی اشیا استعمال کرکے کانوں کی صفائی کرتے تھے۔ انہیں اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بلکہ وہ باآسانی اور محفوظ انداز میں صاف کان ہیلتھ سے یہ کام لے سکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے۔ کہ ایف ڈی اے کی جانب سے یہ کان کی صفائی کے لیے استعمال کیے۔ جانے والے آلے کے طور پر منظور شدہ ہے، ایف ڈی اے نے اسے کلیئر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ آلہ صرف 35 سیکنڈ میں کان کی اندرونی گہرائی تک ویکس کو صاف کردے گا۔ تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ جو کہ 2753 امریکی ڈالر ہے۔
صاف کان ہیلتھ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ساحل دیوان کا کہنا ہے۔ کہ جس چیز نے ہمیں متاثر کیا وہ ماہرین کی جانب سے غیر روایتی انداز کے اس آلے کی تیاری ہے۔
واضح رہے کہ کمپنی کو اس آلے کی تیاری کےلیے۔ 8 ملین ڈالرز کی فنڈنگ ملی تھی۔