آسکر نامزدگی: پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد میزبان ہوں گے

رض احمد نے گذشتہ برس شارٹ فلم ’دی لانگ گڈ بائے‘ کے شریک مصنف، پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے آسکر ایوارڈ جیتا تھا

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو اکیڈمی کی نامزدگیوں کی میزبانی اور 95 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد افراد کا اعلان کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد بن گئے ہیں۔

گذشتہ برس رض احمد نے بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم ’دی لانگ گڈ بائے‘ کے شریک مصنف، پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔

امریکی ڈرامہ فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری کے بعد انہیں 2021 میں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔

آسکر کے لیے نامزد سنسنی خیز فلم ’نائٹ کرالر‘ میں کام کرنے کے بعد رض احمد نے ایچ بی او لمیٹڈ سیریز ’دی نائٹ آف‘ میں اداکاری کی۔

اس سیریز میں ان کے اچھے کام کو سراہتے ہوئے۔ انہیں ایک لمیٹڈ سیریز یا مووی میں بہترین مرکزی اداکار کا ایمی ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے بعد وہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد جیسی بکلی کے ساتھ سائنس فکشن ڈرامے ’فنگر نیلز‘  اور فلم ’دی لانگ گڈ بائے‘ کے ہدایت کار انیل کریا کے ساتھ کام کریں گے۔

میزبانی

عرب نیوز کے مطابق اکیڈمی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ ’رض احمد اور ایلیسن ولیمز کو اکیڈمی کی نامزدگیوں کی میزبانی کرنے اور 95 ویں آسکر کے لیے نامزد افراد۔ کا اعلان کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔‘

نامزدگیوں کا اعلان 24 جنوری بروز منگل کو کیا جائے گا۔ 95ویں آسکر ایوارڈز کا انعقاد اتوار 12 مارچ کو ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر سے دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔

گذشتہ ہفتے رض احمد نے اعلان کیا تھا۔ کہ ان کی پروڈکشن کمپنی لیفٹ ہینڈڈ فلمز نے پاکستانی فلم ’جوئے لینڈ‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لیفٹ ہینڈڈ فلمز کو جوائے لینڈ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ ہمارا نعرہ ’بائیں جاؤ‘ ہے۔ اور صائم صادق کی انوکھی فلم بھی ایسی ہی ہے۔‘

انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا:۔ ’جوئے لینڈ سنگ بنیاد ہے۔ اور آگے بڑھنا آسان ہے۔ کان میں پہلی پاکستانی فلم، ایوارڈ جیتنے والی پہلی فلم۔ آسکر میں شارٹ لسٹ ہونے والی پہلی فلم۔ اور ایک عجیب وغریب محبت کی کہانی جس پر متعدد پابندیاں لگیں۔ اس فلم نے جس مہارت سے ہمارے دلوں کو توڑا وہ شیشے۔ کی کسی بھی چھت کو توڑنے سے بڑھ کر ہے جو اس نے توڑی۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.