ایلون مسک دیسی انداز میں دولہا بنے کیسے لگیں گے؟

آرٹیفشل انٹیلیجنس نے تخلیقی ذہن رکھنے والے لوگوں کے لیے ایک نئی دنیا متعارف کروادی ہے. اور ایسا لگتا ہے. کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایپس نے ایک فنکار کی تخیلقی صلاحیتوں کو پر لگا دیے ہیں۔

اب انسان جس چیز کے بارے میں سوچتا ہے. اسے ایک لمحے میں حقیقت میں بھی تبدیل کرسکتا ہے. لہٰذا، اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس جدید ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے۔

حال ہی میں ایک فوٹوگرافر نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ایلون مسک کی کچھ تصاویر بنائی ہیں جن میں اُنہیں بھارت کے روایتی انداز میں دولہا بنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایلون مسک کی یہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔

بہت سےصارفین کا کہناہے کہ یہ تصاویر بالکل اصلی لگ رہی ہیں اور انہیں دیکھ کر یقین نہیں آرہا کہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.