شاہ سلمان کلب کپ: ’النصر نے کبھی یہ کپ نہیں جیتا تھا اور پھر رونالڈو ٹیم میں آئے‘

الہلال کو پہلی بار فاتح بنانے والے پرتگالی کھلاڑی

دنیا کے معروف ترین فٹبالروں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنا کوئی نئی بات نہیں اور ان کے مداح انھیں ہمیشہ ’گوٹ‘ یعنی گریٹسٹ آف آل ٹائم کھلاڑی سمجھتے ہیں۔

جس عمر میں عام طور پر تمام تر فٹبالروں کا کریئر ختم ہو جاتا ہے. کرسٹیانو رونالڈو نے گذشتہ روز 38 سال کی عمر میں ایک بار پھر گولڈن بوٹ حاصل کیا ہے۔

انھوں نے سعودی عرب کی اپنی ٹیم النصر کو پہلی بارعرب کلب چیمپین شپ کپ کا فاتح بننے میں مدد کی ہے۔ سنیچر کو ریاض کے شاہ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں النصر کے خلاف عرب کلب کپ کی دو بار فاتح الہلال شروع سے ہی پوری طرح سے کھیل پر حاوی نظر آ رہی تھی۔

اگرچہ کھیل کا پہلا ہاف بغیر گول کے برابر رہا. لیکن دوسرے ہاف میں 51 ویں منٹ میں الہلال کے مائیکل نے گول کر کے اپنی ٹیم کو واضح برتری دلا دی۔

النصر کو دوسرے ہاف میں اس وقت مزید صدمہ پہنچا جب ان کے ایک کھلاڑی عبداللہ العمری کو ریڈ کارڈ دکھا کر فیلڈ سے باہر کر دیا گيا. اور النصر 11 کے بجائے 10 کھلاڑیوں کی ٹیم رہ گئی۔

پھر رونالڈو نے اپنے تمام تر تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کھیل کے 74ویں منٹ میں سلطان الغنم کے پاس کو گول میں تبدیل کر دیا. اور سکور اب ایک ایک سے برابر ہو گيا۔

النصر کو مزید ایک دھچکہ اس وقت پہنچا جب متبادل نواف بوشل کو بھی ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا. اور ان کی ٹیم دس کے بجائے نو کھلاڑیوں کی ہی ٹیم رہ گئی۔

رونالڈو

فائنل میں دونوں گول رونالڈو کے

کھیل ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا اور پھر 98 ویں منٹ میں رونالڈو کے ہیڈر نے الہلال کے گول کیپر الاویس کو چکمہ دے دیا اور اس طرح رونالڈو نے نہ صرف النصر کو پہلی بار اس ٹورنا منٹ کا فاتح بننے میں مدد دی. بلکہ وہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑی بھی رہے. اور انھیں گولڈن بوٹ کے ایوارڈ سے نوازا گيا۔

رونالڈو نے چار مختلف تصاویر کے ساتھ اس جیت پر ٹویٹ کرتے ہوئے. لکھا کہ ’پہلی بار یہ اہم ٹرافی جیتنے پر ٹیم کی مدد کرنے پر مجھے بے حد فخر ہے! کلب میں ان تمام لوگوں کا شکریہ جو اس عظیم کامیابی میں شامل تھے. اور میرے خاندان اور دوستوں کا ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے شکریہ! ہمارے پرستاروں کی طرف سے لاجواب حمایت! یہ اتنا ہی آپ کا بھی ہے!‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.