ملکہ الزبتھ کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومت پاکستان نے آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوئم
لاہور، 11 ستمبر، 2022: لاہور کے کیتھیڈرل چرچ میں ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حکومتی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ. پریس آف پاکستان (اے پی پی) .کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی سفارش پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 12 ستمبر کو یوم سوگ منانے کی منظوری دی۔

کابینہ ڈویژن کو بھی اس سلسلے میں مزید ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا. کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو وفات پر برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے. پاکستان میں 12 ستمبر 2022 کو ملک بھر میں قومی یوم سوگ منایا جائے گا. اور دن بھر پورے ملک میں پرچم سر نگوں رہے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو انگلینڈ میں سوگواران کو ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کے سامنے تعزیت کرنے کا موقع ملے گا. ملکہ کا تابوت ایڈنبرا کے کیتھیڈرل چرچ میں رکھا گیا ہے جہاں کنگ چارلس سوئم بھی موجود ہوں گے۔

توقع ہے کہ لندن میں ان کی آخری رسومات سے ایک ہفتہ قبل کیتھیڈرل میں رکھے گئے. جھنڈے میں لپٹے ہوئے تابوت کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد کی قطار ہوگی۔

نئے بادشاہ تخت نشینی کے بعد پہلی بار لندن میں برطانوی قانون سازوں سے بھی خطاب کریں گے. جب کہ ملکہ کی تدفین 19 ستمبر کو ہوگی۔

جاری سوگ کے دوران وسطی لندن میں ویسٹ منسٹر ایبی میں ان کی سرکاری تدفین سے قبل آرچ بشپ آف کینٹربری کی صدارت میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.