میگا کاسٹ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل سیریز

خبریں ہیں کہ انٹرٹینمنٹ اسٹریمنگ ویب سائٹ و پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز بنانے پر کام کر رہی ہے، جسے ’مومنہ درید فلمز‘ کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔

یہ خبریں کچھ عرصے زیر گردش تھیں کہ نیٹ فلیکس جلد ہی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ریلیز کرے گا. اور اب امریکی شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے اس حوالے سے بتایا ہے.کہ ویب سیریز میں بڑے اداکاروں. کو کاسٹ کرلیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کے نام سے بنائی جانے والی ویب سیریز میں ماہرہ خان، فواد خان، احد رضا میر، صنم سعید، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا، اقرا عزیز اور ثمینہ احمد کو کاسٹ کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے فرحت اشتیاق کے ناول سے ماخوذ ہوگی. اور اس کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور اٹلی میں بھی کی جائے گی۔

کہانی

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ناول کی کہانی سکندر نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالب علم ہوتا ہے. مگر اس کی زندگی میں کئی منفرد موڑ آتے ہیں. اور ان کی زندگی میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے. جب یورپی ملک اٹلی میں ان کی ملاقات لیزا نامی ایک آرٹسٹ سے ہوتی ہے، جن کا ماضی انتہائی درد ناک ہوتا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویب. سیریز کتنی اقساط پر مبنی ہوگی. اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے. آئندہ برس پیش کردیا جائے گا۔

مذکورہ ویب سیریز کو ہم ٹی وی کے لیے ڈرامے بنانے والی مومنہ درید پروڈکشن کی جانب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بنائی گئی. ’مومنہ درید فلمز‘ کمپنی کے بینر تلے بنایا اور ریلیز کیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’جو بچے ہیں. سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے یا نہیں، تاہم شوبز میگزین کے مطابق پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلیکس ویب. سیریز میں میگا کاسٹ ایکشن میں دکھائی دے گی۔

نیٹ فلیکس

یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ نیٹ فلیکس کی جانب سے پڑوسی ملک بھارت کی پہلی اوریجنل ویب سیریز 2016 میں ’سیکرڈ گیمز‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی، جس کے بعد اب وہاں درجنوں فلمیں اور .ویب سیریز ریلیز کی جا چکی ہیں۔

اسی طرح نیٹ فلیکس کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے. پہلی عرب اوریجنل ویب سیریز 2018 میں ریلیز کی گئی تھی، تاہم 2022 میں. نیٹ فلیکس نے عرب مواد. کو مشرق وسطیٰ میں تیار کرنے کا آغاز بھی کیا تھا۔

حال ہی میں نیٹ فلیکس کی جانب سے پہلی سعودی عرب کی اوریجنل ویب سیریز کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے. اسے 6 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

خطے کے دیگر ممالک کے بعد اب پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ویب سیریز کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں. اور امکان ہے. کہ جلد ہی نیٹ فلیکس بھی اس. حوالے سے بیان جاری کرے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.