ٹیلر سوئفٹ کی نئی ایلبم ’مڈنائٹ‘ نے متعدد ریکارڈ توڑے

ٹیلر سوئفٹ
ٹیلر سوئفٹ

امریکہ کے اولین دس گانوں کے میوزک چارٹ میں اس ہفتے سبھی سنگل گانے ٹیلر سوئفٹ کی نئی میوزک البم ’مڈنائٹ‘ کے ہیں۔ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ کہ ٹاپ ٹین گانوں کے چارٹس میں سبھی گانے کسی ایک ہی فنکار کے ہوں۔

 اس سے قبل ستمبر 2021 میں ڈریک کے ۔گانے چارٹس کے دس میں سے نو مقامات پر رہ چکے ہیں۔ اور ڈریک سے قبل 1964 میں دس میں سے آٹھ گانے میوزک بینڈ بیٹلز کے رہ چکے ہیں۔

 ٹیلر سوئفٹ کی حال میں ریلیز ہونے والی ایلبم ’مڈنائٹ‘ ان کی اس کامیابی کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ ایلبم 2022 کی سب سے تیزی سے بکنے والی اور مقبول ترین ایلبم ثابت ہوئی ہے۔

چارٹس میں پہلا مقام

32 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ چارٹس میں پہلے مقام پر سنگل گانے ’اینٹی ہیرو‘ کا کورس ’اٹس می، ہائے! آئی ایم دا پرابلم‘ ٹک ٹوک پر بھی خوب مقبول ہو رہا ہے۔ چارٹس کے دیگر گانوں میں اسی البم کے ’لیوینڈر ہیز،۔ مرون، سنو آن، دا بیچ، بیجویلڈ اینڈ کارما‘ جیسے گانے شامل ہیں۔

top 10 charts
،تصویر کا کیپشنامریکہ اور برطانیہ دونوں جگہ البم کے مقبول ترین گانے ’اینٹی ہیرو، لیوینڈر ہیز اورسنو آن بیچ‘ ہیں

اگست 2022 میں نیو جرسی میں ہونے ۔والے ایم ٹی وی ایوارڈز کے دوران ۔سوئفٹ نے نئی البم کے بارے میں اعلان کر کے اپنے تمام مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ اس البم کے بارے میں انہوں کہا تھا۔ کہ یہ ان کی زندگی کے مختلف اوقات کی تیرہ ایسی راتوں کی کہانیاں ہیں جن میں وہ سو نہیں سکیں۔ ایک ایسے سفر کی کہانی جس میں خوف کے ساتھ ساتھ خوبصورت خواب بھی شامل رہے۔

کووڈ کی وبا کے دوران 2020 میں ریلیز ہونے والی ان کی دو البمز ’ایور مور‘ اور ’فوکلور‘ ان کے ماضی کے البمز میں واضح پاپ میوزک سے مختلف تھیں۔ لیکن ان البمز کی پر سکون دھنیں اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.