پاکستان کے مستقبل کی ضروریات کے لیے پانی کی دستیابی ایک بڑا چیلنج ہے: انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی ضروریات کے لیے. پانی کی دستیابی ایک بڑا چیلنج ہے۔ لیونگ انڈس ایک وسیع اقدام ہے. جس کا مقصد پاکستان کی حدود میں سندھ کے ماحولیات کو بحال کرنا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے سب سے زیادہ خطرات سے دوچار ہے۔

یہ بات انھوں نے اتوار کواقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹی(کوپ) کے پاکستان پویلین میں منعقدہ ‘لیونگ انڈس انیشی ایٹو’ کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں کہی۔

خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ لیونگ انڈس ایک وسیع اقدام ہے. جس کا مقصد پاکستان کی حدود میں سندھ کے ماحولیات کو بحال کرنا ہے. جو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی دریائے سندھ کے پانی حوالے سے ترجیحات واضح ہیں۔ یہ اقدام شراکت داروں کے ساتھ وسیع مشاورت سے مرتب کیا گیا ہے. جو 25 مختلف حکمت عملیوں کا ایک مجموعہ ہے. جس میں فطرت پر مبنی حل اور ماحولیاتی نظام سے موافقت کے طریقوں پر زور دیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.