جمعرات کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے نو ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ کی حد کو عبور کر کے 206500 فی تولہ پر بند ہوئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گذشتہ چند روز سے استحکام تھا۔ تاہم جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی سونے کے تاجروں کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ غیر یقینی معاشی صورتحال ہے۔ کیونکہ ڈالر کی طرح سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں بھی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو قیمت میں اضافے کا سبب بنی۔