انڈیا میں 103 سالہ شخص کی 49 سالہ خاتون سے شادی

انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک 103 سالہ شخص نے اپنی عمر سے تقریبا نصف عمر کی خاتون سے شادی کی ہے۔

حبیب نذر نے 49 سالہ فیروز جہاں کے ساتھ بھوپال کے علاقے اٹوارہ میں ایک اسلامی تقریب میں شادی کی۔

یہ شادی اس وقت منظر عام پر آئی جب تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

نذر کی دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا تھا. جس کے باعث تنہائی کی وجہ سے انہوں نے تیسری شادی کر لی۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نذر نے کہا کہ ’میری عمر 103 سال ہے اور میری بیوی کی عمر 49 سال ہے۔ میں نے پہلی شادی ناسک میں کی تھی ان کے انتقال کے بعد، میں دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے لکھنؤ چلا گیا۔ میری دوسری بیوی بھی دوسری دنیا سے چلی گئی۔ میں اکیلا محسوس کر رہا تھا. لہذا میں تیسری شادی کر لی۔‘

یہ جوڑا گذشتہ سال سے شادی شدہ ہے، لیکن اس سال جنوری تک ان کی شادی وائرل نہیں ہوئی تھی۔

ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں نذر اور ان کی اہلیہ کو اپنی تقریب کے بعد گھر لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں کیمرے کے پیچھے ایک شخص جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے. کہہ رہا ہے ’کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ کمی ہمارے دلوں میں ہے۔‘ جس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجھے کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔ میں صرف تنہائی محسوس کرتا ہوں۔‘

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نذر کی پہلی شادی مہاراشٹر کی ناسک میں ہوئی تھی اور دوسری شادی اترپردیش کے لکھنؤ میں ہوئی تھی۔

جہاں تک  جہاں فیروز جہاں کا تعلق ہے. تو یہ ان کی دوسری شادی ہے اور پہلے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا۔

وہ مبینہ طور پر نذر کے ساتھ شادی کے لیے راضی ہو ئیں کیونکہ دیکھ بھال کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی اور نہیں ہے۔

نذر سے شادی کے فیصلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا. کہ ’میرے شوہر بالکل ٹھیک ہیں. اور انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں ہے۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.