دبئی: پاکستانی ڈیلیوری رائیڈر دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی. جس میں دبئی ميں ایک پاکستانی ڈیلیوری بائیک ڈرایئور کو دبئی میں سڑک کے بیچ کنکریٹ کی اینٹوں کے دو ٹکڑے ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جو سڑک سے اینٹیں ہٹانے کے بعد وہ واپس اپنی. بائیک پر بیٹھ کر چلا جاتا ہے۔

دبئی کے شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی پاکستانی
دبئی کے شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی پاکستانی

دبئي سوشل ميڈيا کی تلاش ميں مدد

دبئ کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے. ٹوئٹر  پیغام میں دبئی ميں اس پاکستانی نوجوان کی کاوش کو سراہا اور لکھا کہ ’دبئی میں ہر اچھے کام کو سراہا جائے گا۔ کوئی اس پاکستانی شخص کی نشاندہی کرا دے تاکہ اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔‘

ان کی یہ پوسٹ شئیر کرنے کے بعد لوگوں نے اس پر کمنٹ کرنا شروع کر دیا۔

بین ٹوڈار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’آئیے .اس سپر ہیرو کو تلاش کرتے ہیں۔‘

حارژ نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’بھائی اس بندے کی تو لاٹری لگ گئی، اس کو اب یہ اچھا خاصہ پیسہ دیں گے، ماشااللہ۔‘

تاہم تھوڑی ہی دیر کے بعد دبئ کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس اچھے انسان کا پتہ لگ گیا ہے، بہت شکریہ عبدالغفور آپ ایک اچھے انسان ہیں، ہم آپ سے جلد ہی ملیں گے۔‘

خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر پر کھانا پہنچا رہے تھے. کہ ان کی نظر سڑک پر گری ہوئی ان اینٹوں پر پڑی جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔ دبئ عبدالغفور نے بائیک سڑک کنارے کھڑی کر کے ٹریفک رکنے کا انتظار کیا اور اینٹوں کو سڑک سے ہٹا کر روانہ ہوگئے۔

دا نیشنل نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالغفور کا کہنا تھا کہ ’میری فیملی پاکستان میں دبئ شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے اس عمل سے بہت خوش ہے. اورمیں ان کی جانب سے. تعریف کا بہت شکر گزار ہوں۔ میں بہت خوش تھا ان کی فون کال پر اور مجھے دوست اور رشتہ دار مبارک. باد دینے کے لیے فون کیے جا رہے ہیں۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.