’چھٹی حِس‘ کے طفیل ایک ہی بار میں چھ مرتبہ لاٹری جیت لی: ’سب سے پہلے تو ایک موٹر سائیکل خریدوں گا‘

اس لاٹری کسی شخص کے سالانہ 25 ہزار ڈالر والا انعام جیتنے کا امکان 1813028 میں سے ایک ہوتا ہے

امریکہ کی ریاست میساچیوٹس کے رہائشی اور ویتنام میں خدمات دینے والے ایک سابق فوجی دسمبر کی ایک سرد صبح شراب فروخت کرنے والے ایک سٹور میں داخل ہوئے۔

انھوں نے معمول کے مطابق وہی کیا جو وہ گزشتہ 20 برس سے کرتے آئے ہیں. یعنی لاٹری کا ٹکٹ لیا۔

لیکن اس صبح ان کی چھٹی حس نے انھیں بتایا کہ آج صرف ایک ٹکٹ نہیں خریدنا بلکہ چھ ٹکٹ لینے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی چھٹی حس نے یہ بھی بتایا کہ مختلف نمبروں والے ٹکٹ نہیں خریدنے، بلکہ چھ کے چھ ٹکٹ بالکل ایک ہی ہندسوں والے لینے ہیں۔

اور پھر وہی ہوا جو ان کا دل کہہ رہا تھا. یعنی ریمنڈ رابرٹس کی لاٹری نکل آئی. اور انھوں نے ہر ٹکٹ پر تین لاکھ 90 ہزار ڈالر جیت لیے۔ ریمنڈ رابرٹس نے پانچ ٹکٹ  تو کیش کروا لیے. اور یوں ان کے اکاؤنٹ میں یکمشت تقریباً  20 لاکھ ڈالر آگئے۔

اس لاٹری کے قوائد و ضوابط کو دیکھا جائے. تو کسی شخص کے سالانہ 25 ہزار ڈالر والا انعام جیتنے کا امکان 1813028 میں سے ایک ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق امریکہ میں لاٹری پر سب سے زیادہ فی کس رقم میساچیوٹس کے رہائشی لگاتے ہیں اور وہاں ہر دوسرا شحص لاٹری کے ٹکٹ کھرچ کھرچ کے دیکھ رہا ہوتا ہے کہ اس مرتبہ انعام نکلا یا نہیں۔       

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.