’کام سوتر‘ میں صرف شہوانیت اور جنسی لذت کی بات نہیں تو پھر آخر اس کتاب میں کیا ہے؟

کام سوتر (جسے عرف عام میں کاما سُترا بھی کہا جاتا ہے) سنسکرت زبان میں ایک تصنیف ہے جسے واتسیاین نامی ایک سادھو نے تحریر کیا تھا۔

مغربی دنیا میں اس کتاب کو ’شہوانی ادب‘ کے نمونے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جبکہ جنوبی ایشیائی ممالک بشمول انڈیا اور پاکستان میں آج بھی بہت سے لوگ ’کام سوتر‘ کو جسمانی تعلقات کو بیان کرنے والے ایک متن کے طور پر دیکھتے ہیں۔

جب کیتھولک چرچ جسم کو ایک ’بُری چیز‘ اور ’جسمانی لذتوں کو فضول‘ اور اُن کی خواہش کرنے کو ’گناہ‘ بتا رہے تھے اس وقت سادھو واتسیاین دریائے گنگا کے کنارے بیٹھ کر ’کام سوتر‘ لکھ رہے تھے۔

وہ یہ بتانے کی کوشش کر رہے تھے. کہ جسمانی لذت بہت اچھی چیز ہے. اور اسے اچھے طریقے سے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تو کیا واتسیاین جیسے تجرد کی زندگی گزارنے والے سادھو کی لکھی ہوئی. یہ تصنیف صرف جنسی لذت کی بات کرتی ہے اور اس کتاب کو ایک سیکس مینوئل سمجھنا کتنا مناسب ہے؟

’کام سوتر‘ دراصل ایک غلط سمجھی جانے والی کتاب یا غلط تشریحِ تعبیر والی کتاب بن کر رہ گئی ہے۔

اگر آپ اس کتاب کا بغور مطالعہ کریں اور اس میں لکھے گئے مواد کو سمجھیں تو کام سوتر کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔ نہ صرف کام سوتر کے بارے میں بلکہ قدیم ہندوستان میں جنسیت کے بارے میں بھی بہت سے غلط تصورات کی تصحیح ممکن ہو پائے گی۔

کام سوترا کی ترکیب

کام سوتر واتشیاین کی لکھی ہوئی ترکیبوں کا مجموعہ ہے۔ کام سوتر کب لکھی گئی اس کی درست معلومات موجود نہیں ہیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق یہ کتاب چوتھی صدی قبل مسیح میں لکھی گئی ہو گی. جبکہ کچھ محققین کا خیال ہے کہ کام سوتر تیسری صدی عیسوی میں لکھی گئی تھی۔

خیال کیا جاتا ہے. کہ یہ کتاب ’عہد گپت‘ میں لکھی گئی تھی۔ تاہم کام سوتر میں کہیں بھی گپت حکومت کا ذکر موجود نہیں ہے۔

دراصل یہ کوئی کتاب نہیں ہے۔ یہ سات کتابوں کا مجموعہ ہے جس میں 36 ابواب ہیں۔ جن میں کُل ملا کر 1250 شلوک ہیں۔

آرٹ ہسٹری کی سکالر اور محقق ڈاکٹر الکا پانڈے کام سوترا کی ترکیب کے بارے میں کہتی ہیں. کہ کام سوتر کی سات کتابوں میں سے پہلی کتاب ’اچھی زندگی‘ کیسے گزاری جائے کے بارے میں ہے۔ اس میں دھرم (اخلاقی قدر)، ارتھ (معاشی قدر)، کام (جسمانی قدر) سیکس سمیت چار مراحل میں سے شامل ہیں۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں، ’کام‘ یعنی سیکس جنسی خوشی اور ’اچھی زندگی‘ گزارنے کے لیے اہم ہے۔

اس سلسلے کی دوسری کتاب جنسی آسن یعنی سیکس کے دوران کی پوزیشن کے بارے میں ہے۔

’کام سوتر‘ میں جو سات چیزیں ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے. مصنف اور پروفیسر مادھوی مینن کا کہنا ہے کہ ان کتابوں میں سے ایک صرف گھر کی سجاوٹ اور اس کی تعمیر کے بارے میں ہے۔

مادھوی مینن کہتی ہیں کہ کتاب یہ بھی بتاتی ہے کہ آپ سیکس کی لذت کو اور اس جذبے کو بڑھانے کے لیے جگہ کو کس طرح بنا اور سجا سکتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.