کراچی: عائشہ منزل پر دکانوں میں لگنے والی آگ نے فلیٹوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں فرنیچر مارکیٹ کی دکان میں لگنے والی آگ نے بقیہ دکانوں اور رہائشی فلیٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے کئی دکانیں خاکستر ہو گئیں اور بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

عائشہ منزل پر واقع عرشی شاپنگ مال میں بدھ کی شام فرنیچر مارکیٹ کی ایک دکان میں آگ لگ گئی. جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بقیہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ ابتدائی طور پر صرف دکانوں میں لگی تھی. لیکن بعد میں آگ کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی اس نے عمارت میں اوپر بنے رہائشی فلیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جوہرآباد پولیس کے افسر یاسر نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور پر موجود ایک دکان میں لگی اور تیزی سے پھیل گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً 4 سے 5 منزلہ عمارت ہے. جس کی بالائی منزلوں پر بڑی تعداد میں لوگ رہائش پذیر ہیں جن میں سے اکثر کو بچا لیا گیا ہے. البتہ کچھ لوگ اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں. جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جوہرآباد پولیس کے ایس ایچ او سدھیر بھیو نے ڈان کو بتایا. کہ اس وقت آٹھ فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں. اور دعویٰ کیا. کہ آگ پر کسی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

آگ ممکنہ طور پر دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس کی وجہ سے بھاری مالی نقصان ہوا۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور جانی نقصان سے بچنے کے لیے. فلیٹس کو خالی کرایا جا رہا ہے. اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا ہے، ڈائریکٹر ریسکیو

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر عابد شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کو متاثرہ عمارت سے نکال لیا گیا ہے اور اس وقت ریسکیو آپریشن جاری ہے اور کوشش ہے کہ جلد از جلد آگ پر قابو پا لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تیسرے درجے کی آگ ہے اور پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں ہیں، اس کے نیچے دو فلور کمرشل تھے جن میں گراؤنڈ اور میزانائن فلور شامل ہیں. جبکہ اوپر چار منزلوں پر رہائشی عمارت تھی. لیکن پوری عمارت اس وقت آگ کی پلیٹ میں ہے۔

ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا. کہ کپڑے والا دکان میں گیس سیلنڈر سے سلائی وغیرہ کررہا تھا کہ سیلنڈر لیک ہوا جس سے پوری مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کپڑے والے کے بال اور سر جلا لیکن اتنی دیر میں فوم اور کپڑے کی. دکانوں میں اوپر سے نیچے تک آگ لگ گئی۔

آگ پر قابو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کا عرشی سینٹر عائشہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سینٹر کے اندر موجود افراد. کا باحفاظت انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لیے. ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے عائشہ منزل کے قریب عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آگ پر فوری طور پر قابو پانے کے لیے. اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پایا جائے تاکہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو. اور لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ فائربریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا حکم دیا۔

اس واقعے سے 10 دن قبل ہی 25 نومبر کو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کے سبب دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.