منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سینچری سکور کرنے والی پہلی پاکستانی

1
1
منیبہ علی 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منیبہ علی نے پاکستان کی طرف سے پہلی سینچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

منیبہ علی نے یہ کارنامہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سرانجام دیا۔

یہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ میں پہلی سینچری ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ منیبہ علی جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔

انہوں نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اس اننگز کی بدولت پاکستان ٹیم 165 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

اننگز کے بعد منیبہ علی کا کہنا تھا۔ کہ جب وہ اپنی سینچری کے قریب پہنچیں تو انہیں یہی پیغام دیا گیا کہ ’آپ سینچری کی کوشش کریں کیونکہ ایسا موقع بار بار نہیں آتا۔‘

اپنی اننگز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ۔’ایکسٹرا کوور کے اوپر سے جو شاٹ انہوں نے کھیلی۔ وہ ان کی پسندیدہ شاٹ ہے۔‘

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انڈیا کے خلاف میچ میں بسمہ معروف اور عائشہ نسیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ جبکہ منیبہ علی صرف 12 رنز ہی بنا سکی تھیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.