لال سنگھ چڈھا: کیا عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم فلاپ ہو گئی؟

لال سنگھ چڈھا

’لال سنگھ چڈھا عامر خان کی فلم اور اکشے کمار کی فلم ’رکشا بندھن‘ رواں ماہ 11 تاریخ کو ریلیز ہوئیں۔

لال سنگھ چڈھا بڑی سٹار کاسٹ والی ان دونوں فلموں سے باکس آفس کو بہت زیادہ توقعات تھیں لیکن دونوں فلمیں فلم بینوں پر کچھ اچھا تاثر نہیں قائم کر سکیں اور دونوں ہی پہلے دن سے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کمزور ثابت ہوئیں۔

جہاں عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے پہلے دن ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کمائے وہیں اکشے کمار کی ’رکشا بندھن‘ صرف 8 کروڑ کما پائی۔

مسلسل چار دن تعطیلات رہنے کے باوجود دونوں فلمیں شائقین کا اس انداز سے پیار حاصل نہیں کر سکیں جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

اکشے کمار

فلمی صنعت کی نیندیں اڑ گئیں

دونوں فلموں کی کمائی کا ذکر کرتے ہوئے معروف فلمی تجزیہ نگار اور نقاد گریش وانکھیڑے کہتے ہیں کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کی آٹھ دنوں کی۔ کل کمائی اکاون کروڑ روپے سے کچھ ہی زیادہ ہے، جب کہ ’رکشا بندھن‘ کی سینتیس کروڑ تیس لاکھ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’عامر خان کی فلم پورے چار ۔سال بعد آئی ہے، اس کے باوجود وہ تھیٹر میں جادو نہیں جما سکے۔‘

گریش وانکھیڑے نے مزید کہا، ’عامر کی۔ سپر فلاپ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ نے بھی پہلے دن باون کروڑ کا بزنس کیا تھا لیکن ’لال سنگھ چڈھا‘ آٹھ دنوں میں بھی یہ ہندسہ عبور نہیں کر پائی ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’دیگر فلمساز بھی ان فلموں کی ناکامی سے بہت افسردہ ہیں۔ اگر فلمیں ہٹ ہو جائیں تو آنے والی فلموں سے لوگوں کی امیدیں بڑھ جاتی ہیں، نئی فلمیں بنتی ہیں۔ جب کہ اگر فلموں کی حالت ایسی رہے تو پھر امیدیں تھوڑی ٹوٹ جاتیں ہیں۔‘

وانکھیڑے نے امید ظاہر کی کہ ’آنے والے دنوں میں ’براہمسترا‘، ’وکرم۔ویدھا‘، ’پٹھان‘ جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں بھی آنے والی ہیں، شاید وہ ہی اس خلا کو پُر کر سکیں۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.