معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں ’قتل‘

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن حکام سے معلومات حاصل کر رہا ہے 

معروف صحافی و سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ۔’آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ارشد کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اپیل کی کہ ’ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور بریکنگ نیوز کے نام پر برائے مہربانی ہماری فیملی کی تصاویر، ذاتی تفصیلات اور ارشد شریف کی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصاویر شیئر نہ کریں‘۔

دونوں ممالک کے حکام نے تاحال ارشد شریف۔ کی ہلاکت ۔کے اسباب کی تصدیق نہیں کی ہے۔ چند پاکستانی میڈیا ۔ہاؤسز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں کہا گیا کہ ان کی موت ایک حادثے میں ہوئی۔

دریں اثنا کینین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے۔ کہ ارشد کی ہلاکت کا واقعہ پولیس کی جانب سے شناخت میں ’غلط فہمی‘۔ کے نتیجے میں پیش آیا۔

کینیا کی مقامی نیوز ویب سائٹ ’دی اسٹار‘ کی ۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ ارشد اور ان کے ڈرائیور نے ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کی جس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ارشد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات شروع

دریں اثنا کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کینیا میں پولیس کے کام کی نگرانی کرنے والے۔ شہری ادارے انڈیپینڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی ۔(آئی پی او اے) کا کہنا ہے۔ کہ ادارہ پاکستانی صحافی کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.