پاکستان نیوزی لینڈ فائنل: نواز اور حیدر نے ایک اوور میں نقشہ بدل دیا

نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے مات دے دی۔

پاکستان نے  نيوزی لينڈ
حیدر علی اور محمد نواز نے ایش سوڈھی کے ایک اوور میں 25 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو دباؤ میں لانے میں اہم کردار ادا کیا

جمعے کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے۔ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 163 رنز بنائے جو پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز بیٹنگ۔ کرنے کریز پر پہنچے تو یوں محسوس ہوا جیسے ازل سے انہیں اسی لمحے کا انتظار تھا۔

فن ایلن پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کو تین چوکوں کی سلامی دیتے ہوئے جارحانہ انداز میں کیویز کی اننگز کا آغاز کیا لیکن بھلا ہو محمد نواز کا کہ انہوں نے فن کا کیچ پکڑ کر ان کی تیزگام اننگز کو بریک لگا دی۔

دوسرے اینڈ پر موجود ڈیون کونوے کو جلد ہی کپتان کین ولیم سن کا ساتھ میسر ہوا اور پھر دونوں نے مل کر نیوزی لینڈ کے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور چھٹے اوور میں سکور 47 تک پہنچا دیا لیکن ڈیون کونوے حارث رؤف کی ایک پیچھے گرنے والی گیند کو باؤنڈی سے باہر پھینکنے کی کوشش کرتے ہوئے بولڈ ہو گئے۔

پاور پلے

پاور پلے میں دو وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 51 رنز بنا سکی۔ شروع کے اوورز میں تیزی سے رنز بنانے کے کیویز بلے بازوں کو مڈل اوورز میں پاکستانی بولرز نے کافی حد تک باندھ کر رکھا اور کسی بھی موقعے پر انہیں آسانی سے رنز بنانے کا موقع فراہم نہ کیا۔

کین ولیم سن اور گلین فلپس نے اپنی شراکت داری کو بڑھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کا سکور 97 تک پہنچایا تو گلین فلپس محمد نواز کی گیند پر شان مسعود کو کیچ تھما گئے۔

کین ولیم سن بھی 38 گیندوں پر 58 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر شاداب خان کا نشانہ بنے۔ کپتان بابر اعظم نے ان کا کیچ گرایا لیکن شاداب خان نے یہ غلطی نہیں دہرائی۔ اور یوں پاکستان نے کین ولیم سن کی بڑی وکٹ حاصل کر لی۔

مارک چیپمین اور جمیز نیشم دونوں ہی 158 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ ایش سوڈھی بھی دو رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بنائے اور پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں اوسط سٹرائیک ریٹ آٹھ رنز سے اوپر رہا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولین سن ٹاپ سکورر رہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.