لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا، کراچی کے کھانے شاندار تھے، معین علی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچوں کی سیریز اختتام کو پہنچی اور انگلینڈ نے آخری میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کر لی

معين علی
معين علی

اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے ۔گئے سیریز کے۔ ساتویں اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ بالکل بے جان محسوس ہوئی۔ اور صرف 142 رنز بنا سکی، اس طرح انگلینڈ نے میچ میں 67 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز بھی 3-4 سے اپنے نام کر لی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن کپتان معین علی نے۔ سات ٹی20 میچوں کی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہترین موقع قرار دیا۔

دوران پریس کانفرنس انگلش کپتان کھیل سے ہٹ کر بھی مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔ اور پاکستان بالخصوص کراچی کے کھانوں کو پسندیدگی کی سند عطا کی۔

ایک سوال کے جواب میں معین علی نے کہا کہ مجھے لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا۔ کراچی کے کھانے بہت شاندار تھے۔

انہوں نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارا بہت اچھے سے خیال رکھا گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.